فلم”دی فاسٹ اینڈ دی فیورس “صرف ایک دن دھوم مچانے آئے گی

جمعہ 27 مئی 2016 14:55

فلم”دی فاسٹ اینڈ دی فیورس “صرف ایک دن دھوم مچانے آئے گی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء)آنجہانی اداکار پال واکر کے دیوانے ہوجائیں تیار، ان کی سوپر ڈوپر فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیورس پھر سے سنیما گھروں میں سجنے والی ہے۔ لیکن صرف ایک دن کے لیے۔

(جاری ہے)

2001میں فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیورس نے تہلکا مچایا،خون گرماتی ریس تھی، دلوں کو دھڑکاتے مناظر تھے اور ساتھ ہی ایکشن کا تڑکا لگا تھا۔اسی سوپر ڈوپر فلم کے سات حصے سنیما گھروں میں آچکے ہیں جس نے زبردست کمائی کی۔ پروڈکشن ہاوٴس نے اعلان کیا ہے کہ بائیس جولائی کو ہونے جارہے ہیں فلم کو پندرہ برس مکمل ، جبھی اسے پھر سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔