پریانکا کی انوکھی خواہش: اداکارہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کو تیار

جمعہ 27 مئی 2016 14:47

پریانکا کی انوکھی خواہش: اداکارہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کو تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے جیمز بانڈ کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کردی، بالی وڈ میں نام بنانے اور اب ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے والی پریانکا نے سب کوحیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے اب کچھ انوکھا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ،ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ وہ جیمز بانڈ کی فلموں میں بانڈ گرل نہیں بنیں گی بلکہ خود جیمز بانڈ کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ہالی ووڈ کی فلم بے واچ میں ولن بننے کی پریانکا کی خواہش تو پوری ہوگئی،لیکن جیمز بانڈ کی فی میل ورڑن یعنی جین بانڈ بننے کی ان کی خواہش پوری ہوگی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :