رانی مکھرجی آئندہ فلم میں بیٹی ادیرا کیساتھ جلوہ گر ہونگی

جمعہ 27 مئی 2016 14:36

رانی مکھرجی آئندہ فلم میں بیٹی ادیرا کیساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی بیٹی ادیرا کے ساتھ ایک فلم میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔رانی مکھرجی بہت جلد بڑے پردے پر نظرآسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

خبریں ہیں کہ اپنے شوہر آدتیہ چوپڑا کے ذریعہ بنائی جانے والی فلم ”بے فکرے “میں وہ نظر آئیں گی۔رانی فلم میں اپنی بیٹی ادیرا کیساتھ اسپیشل اپیرئنس میں نظر آئیں گی۔اس فلم میں رنویر سنگھ اور وانی کپور مرکزی کردار میں ہیں۔خبریں ہیں کہ رانی مکھرجی کی ساس پامیلا چوپڑا بھی فلم میں کیمیو رول میں نظرآئیں گی۔