اداکارہ نہ ہوتی تو ماہر نفسیات ہوتی‘کالکی کوچلن

جمعہ 27 مئی 2016 14:36

اداکارہ نہ ہوتی تو ماہر نفسیات ہوتی‘کالکی کوچلن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہیں بنتی تو ماہر نفسیات ہوتیں۔کالکی کوچلن نے سال 2008 میں ریلیز فلم دیو ڈی سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ اگر فلم انڈسٹری میں نہیں آتیں تو وہ جرم سے متعلق معاملات کی ماہر نفسیات ہوتیں۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹرپر اپنے مداحوں کے سوال و جواب کے دوران جب ایک پرستار نے ان سے پوچھا کہ وہ اگر اداکارہ نہ ہوتیں، تو کیا ہوتیں؟ جواب میں کالکی کوچلن نے کہاکہ "شاید ماہر نفسیات ہوتی۔

یہ عملی زندگی پر منحصر کرتا ہے۔کلکی نے بتایا کہ وہ ابھی فلمسازی نہیں کرنا چاہتیں۔انہوں نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے ۔علاوہ ازیں وہ کنگنا رنوت، رادھکا اپٹے، دیپکا پڈوکون اور ریچا چڈھا سمیت کئی فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرنے کی متمنی ہیں۔