پاکستان میں کپاس کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے روئی کی خریداری میں 148.44 فیصد کا اضافہ

جمعہ 27 مئی 2016 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پاکستان میں کپاس کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے روئی کی خریداری میں 148.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

بیوروشماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں 66کروڑ 51لاکھ 72 ہزار ڈالر یعنی 69ارب 55کروڑ 50ہزار روپے کی 3لاکھ 86ہزار351 میٹرک ٹن روئی درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روئی کی درآمد 26کروڑ 77لاکھ 40 ہزار ڈالر یا 27ارب 13کروڑ 70لاکھ روپے تک محدود رہی تھی اور اس دوران 1لاکھ 17ہزار 387 میٹرک ٹن روئی بیرون ملک سے منگوائی گئی تھی۔

اس طرح گزشتہ 10ماہ میں بیرون ملک سے حجم کے لحاظ سے 229.13 فیصد زائد روئی خریدی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار 34.28 فیصد کمی سے 97لاکھ 68 ہزار443 گانٹھ رہی ہے جبکہ گزشتہ سال پیداوار 1کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 963 بیلز رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :