”پاک شاہین“کا نام استعمال کرنے پر پاکستان نے آئی سی سی کو شکایت لگا دی
جمعہ 27 مئی 2016 13:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے” پاک شاہین“ کا نام غیرقانونی طور پر استعمال کرنے کی اطلاعات پر آئی سی سی سے ماسٹرز چیمپئنز لیگ کی شکایت لگادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے” پاک شاہین“کانام غیر قانونی طورپر استعمال کرنے کی بنیاد پر اٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ پہلے کی طرح پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کو بھی بھارتی لابی کی جانب سے نقصان پہنچایا جائے گا، البتہ اب امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں سپورٹ کیے جانے کا امکان کم ہے۔
رواں برس پاکستان سپر لیگ کے اولین ایڈیشن کو ایم سی ایل کی جانب سے سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سابق کرکٹرز کی لیگ کے منتظمین نے پاکستانی ایونٹ کے دنوں میں ہی یو اے ای کے گراوٴنڈز بک کرا لیے اور کئی میچزکی تاریخیں متصادم بھی رہیں، پاکستان کے چند کرکٹرز نے بورڈ کی شرط پوری کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے این او سی لیا۔(جاری ہے)
گزشتہ دنوں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ماسٹرز لیگ کے پہلے ایڈیشن کی ناکامی کے باوجود منتظمین آئندہ سیزن میں دوبارہ انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس میں پاک شاہین کے نام سے ایک ٹیم شامل کی جائیگی، پی سی بی کے ایک اعلیٰ آفیشل نے بتایا کہ ہم ان اطلاعات سے واقف اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط بھی لکھ چکے کہ ہمارے سوا کوئی بھی پاک شاہین یا اس جیسا کوئی نام استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہے، کونسل خود بھی اب اس قسم کے ایونٹس کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے ، انھوں نے کہا کہ رواں سال ایم سی ایل کو امارات کرکٹ بورڈ نے مکمل سپورٹ کیا، ہمیں اس کی وجہ سے گراوٴنڈز کا زیادہ کرایہ اداکرنا پڑا اور 2 شہروں دبئی و شارجہ تک محدود رہے، مگر اب ایسا نظر آتا ہے کہ اماراتی حکام کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا اور وہ ماسٹرز لیگ سے دور ہی رہیں گے۔بورڈ آفیشل نے مزید کہا کہ بھارتی لابی پی ایس ایل سے خائف ہے، پہلے ایڈیشن میں بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش ہوئی اور آئندہ برس بھی ایسا ہی ہوگا، البتہ ہم اپنے ایونٹ کی کامیابی کیلئے پْرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ اولین ایڈیشن میں شرکت کرنے والے بیشتر کھلاڑیوں کو ایم سی ایل نے تاحال معاوضے ادا نہیں کیے، پلیئرز کی عالمی تنظیم نے اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.