رنگنا ہیراتھ کو 300ٹیسٹ شکار مکمل کرنے کے لیے مزید 1 وکٹ درکار

جمعہ 27 مئی 2016 13:00

رنگنا ہیراتھ کو 300ٹیسٹ شکار مکمل کرنے کے لیے مزید 1 وکٹ درکار

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید ایک وکٹ کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے سری لنکن باؤلر بن جائیں گے، اس سے قبل مرلی دھرن اور چمنداواس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، مرلی دھرن نے 800 اور واس نے 355 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ہیراتھ نے 1999ء میں ٹیسٹ کرکٹ شروع کی تھی سترہ سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے اب تک 68 میچز میں 299 وکٹیں لے رکھی ہیں، انہیں کیریئر کی تین سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔