ٹرانسپورٹرز کا حیات آباد سے طورخم تک بین الاقوامی طرز کی سڑک کی تعمیر پروزیراعظم نواز شریف اورگورنر کے پی کے سے اظہار تشکر

جمعہ 27 مئی 2016 12:57

پشاور۔27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) پاک افغان ٹرانسپورٹرز ، ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر حاجی نیاز بین خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں و ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے حیات آباد سے طورخم تک بین الاقوامی طرز کی سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور تاریخی اہمیتٰ کے روڈ کی تعمیر پر وزیراعظم نواز شریف، صوبائی گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی جن کی کوششوں سے یہ تاریخی فریضہ انجام کو پہنچا ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جمرود روڈ پر پشاور سے افغانستان مال لے جانے والے ٹرالروں کو 35 ٹن سے زیادہ مال لوڈ کرنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک دوبارہ ٹوٹ پھوٹ سے بچ سکے،انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ روڈ کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :