ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہفتے کو 42 ویں سالگرہ منائیں گے

جمعہ 27 مئی 2016 12:41

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہفتے کو 42 ویں سالگرہ منائیں گے

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پاکستانی کرکٹر مصباح الحق42برس کے ہو گئے ان کی بیالیسویں سالگرہ ہفتہ منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اور ان کے مداح خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔