اگلی منزل کا انتخاب کر چکا ہوں ‘ بتاوٴں گا نہیں ، زلاتان ابراہیمووچ

جمعہ 27 مئی 2016 12:34

اگلی منزل کا انتخاب کر چکا ہوں ‘ بتاوٴں گا نہیں ، زلاتان ابراہیمووچ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)سویڈن کے مشہور فٹبال کھلاڑی زلاتان ابراہیموچ نے کہا ہے کہ وہ اپنی اگلی منزل کا انتخاب کر چکے ہیں تاہم انھوں نے اپنے نئے کلب کا نام بتانے سیگریز کیا۔زلاتان ابراہیموچ فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ اپنے چار سالہ کنٹریکٹ کے اختتام پر آزاد ہو چکے ہیں اور وہ اب کسی کلب کی ملکیت نہیں رہے ‘نئے کلب کو صرف زلاتان سے فیس طے کرنا ہوگی ‘34 سالہ ابراہیموچ یورپ کے چھ بڑے کلبوں کی طرف سے کھیل کر ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زلاتان انگلش پریمئر لیگ میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مانچسٹر یونائٹیڈ کلب سمیت کئی انگلش پریمیر لیگ کلب ابراہیموچ میں دلچسپی رکھتے ہیں جب سویڈن کے کپتان سے پوچھا گیا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کوجوائن کر رہے ہیں تو انھوں نے کہاکہ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔؟انھوں نے کہا کہ ان کو انگلش پریمیر لیگ سمیت دنیا بھر سے آفر مل چکی ہیں اور وہ اپنی نئی منزل کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں ‘اب تو مجھے صرف بٹن دبانا ہے۔انھوں نے کہاکہ مستقبل لکھا جا چکا ہے ‘ میں نے بہت عرصہ پہلے اپنا فیصلہ کرچکا ہوں، اب تو صرف بٹن دبانا ہے۔