نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی

جمعہ 27 مئی 2016 12:31

نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی ہے، یہ ٹیسٹ میچ رواں برس ہی نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا تاہم انگلینڈ کی جانب سے اس کی حامی نہیں بھری گئی کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت گلابی گیند نظرنہ آنے کی شکایت کی ہے۔