اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 23برس بیت گئے

جمعہ 27 مئی 2016 12:19

اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 23برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) ماضی کی معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 23برس بیت گئے ۔اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا جنہوں نے ہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم ”محبوب“ سے کیا ، جس کے بعد ”شطرنج“، ”چھوٹی امی “، ”عورت کا پیار“ اور”چھوٹی بہن“ کام کیا ،لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں ،جس پر فلمساز انھیں نئی فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کرنے لگے ،لیکن اداکارہ نے ہمت ہارنے کی بجائے پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنے لگیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ہدایتکار کیفی کی ڈائریکشن میں گلوکار واداکار عنایت حسین بھٹی کے ساتھ ”جند جان“، ”کوچوان“،”دنیا مطلب دی“ سمیت دیگرفلموں میں کام کیا ،لیکن وحیدمراداورشاہد کے ساتھ ان کی جوڑی ہٹ ہوئی ۔ اس دوران ہدایتکار حسن طارق سے ان کی انڈرسٹینڈنگ ہوگئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ہدایتکار حسن طارق سے طلاق کے بعد انھوں نے فلمساز جاوید قمر سے شادی کی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان میں علیحدگی ہوگئی اور پھر انہو ں نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ شادی کی ۔ اداکارہ رانی کینسرکے باعث 27مئی 1993ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔

متعلقہ عنوان :