فلم ”بلائنڈ لو“ مداحوں کیلئے پر تفریح کا بڑا ذریعہ ہوگا‘ اداکارہ متیرا

جمعہ 27 مئی 2016 12:19

فلم ”بلائنڈ لو“ مداحوں کیلئے پر تفریح کا بڑا ذریعہ ہوگا‘ اداکارہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل متیرا ہدایت کار فیصل بخاری کی فلم ”بلائنڈ لو“ کے ساتھ لولی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جس میں ان کا ایک آئٹم سانگ”بٹر جوانی“ بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک طرف جہاں بولی وڈ میں کترینہ کیف نے ”چکنی چمیلی“ اور”افغان جلیبی“ جیسے آئٹم سانگز کے ذریعے جلوے بکھیرے ہیں وہیں پاکستانی فلموں میں ”ن‘کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے متیراکا کہنا تھا کہ یہ فلم اور ان کا گانا مداحوں کے لیے عید پر تفریح کا بڑا ذریعہ ہوگا۔متھیرا کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں مکھن صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے، لیکن مکھن جوانی کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔ سب ہی لوگوں نے اس گانے پر بے حد محنت کی ہے، یہ عید پر میرے دوستوں اور مداحوں کے لیے میری طرف سے عیدی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :