معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا

جمعہ 27 مئی 2016 12:03

معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا، گذشتہ دنوں انھوں نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم ”مام“کی شوٹنگ مکمل کرادی۔

(جاری ہے)

کراچی کے مقامی ہوٹل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ سے ماضی میں متعدد آفرز آتی رہی ہیں لیکن اس فلم کی کہانی نے دل کو چھو لیا، فلم کی کہانی سے متعلق زیادہ نہیں بتاسکتا لیکن فلم میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کررہا ہوں جب کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی فلم کا حصہ ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگورا رہا، جارجیا میں شوٹنگ کرنے کے دوران کافی مزہ آیا، بالی وڈ تکنیکی طور پر ہم سے بہت آگے ہے ہمیں ان کی پیروی کے بجائے اپنا سینما بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :