ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں مندی کا رجحان

جمعہ 27 مئی 2016 11:50

ٹوکیو ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ شنگھائی اور ہانگ کانگ حصص بازاروں میں مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.44 فیصد یا 73.86 پوائنٹس کے اضافے سے 16846.32 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.52 فیصد یا 6.95 پوائنٹس کی بہتری سے 1349.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم شنگھائی میں 0.2 فیصد اور ہانگ کانگ حصص بازار میں 0.3 فیصد مندی دیکھی گئی۔