خام تیل کے نرخ پھر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئے

جمعہ 27 مئی 2016 11:50

سنگاپور ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا اور خام تیل کے نرخ ایک مرتبہ پھر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 29سینٹ کی کمی سے 49.19 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ڈیلیوری کے سودے 33 سینٹ کی کمی سے 49.26 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئیں تھیں۔ سی ایم سی مارکیٹس کے ٹریڈر ایلیکس ویجایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں اس تشویش کے باعث ناکام ہوئی ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ خام تیل کی رسد میں اضافے کا باعث بنے گا۔