حکومت نے پارلیمانی کمیٹی سے خواجہ آصف کا نام واپس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 مئی 2016 11:30

حکومت نے پارلیمانی کمیٹی سے خواجہ آصف کا نام واپس لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2016ء) : حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس پر تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی سے خواجہ آصف کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خواجہ آصف کا نام پارلیمانی کمیٹی سے واپس لینے کے بعد وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو کمیٹی کا باضابطہ رکن بنا دیا ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی اراکین کے سات اراکین شامل تھے ، جس پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعد حکومت نے ایک رکن کا نام واپس لے لیا اور خواجہ آصف کا نام واپس لے کر زاہد حامد کو پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ رکن بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :