مکمل طور پر خود کارگیراج، جہاں گاڑی مشینوں سے پارک ہوگی

جمعہ 27 مئی 2016 04:51

مکمل طور پر خود کارگیراج، جہاں گاڑی مشینوں سے پارک ہوگی

مغربی ہالی وڈ، کیلیفورنیا میں ایک جدید ٹیکنالوجی کی حامل اور مکمل طور پر خودکار پارکنگ متعارف کرائی گئی ہے۔ویسٹ ہالی وڈ سٹی ہال کے آٹومیٹڈ گیراج اینڈ کمیونٹی پلازہ کو ایک شاندار افتتاحی تقریب کے میں متعارف کرایا گیا۔اس تقریب میں بہت سی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی، جنہیں اس پارکنگ کا سٹرکچر سمجھایا گیا۔ اس پارکنگ کو 1 جون سے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس موقع پر انتظامیہ نے ایک ویڈیو بھی بنائی، جس میں اس گیراج کا پراسس سمجھایا گیا ہے۔کمپیوٹر سے چلنے والی مشینیں بغیر کسی ڈرائیور کے گاڑیوں کو پارک کر سکتی ہیں۔
اس گیراج کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روایتی گیراج کے برعکس بہت کم جگہ استعمال کی ہے، تاہم اس کی گنجائش روایتی گیراج جتنی ہی ہے۔ اس گیراج کی تعمیر سے 7000 مربع فٹ کی جگہ بچ گئی ہے، جسے کمیونٹی کی مختلف تقریبات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔