Live Updates

دودھ کی قیمت سرکاری کمیٹیوں کی تیار شدہ پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن

مویشیوں کی خوراک کی قیمت کم از کم ایک سال کے لیے مستحکم رکھی جائے ،ڈیری صنعت سے منسلک اجناس کی بر آمدگی پر پابندی عائد کی جائے

جمعرات 26 مئی 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمت سرکاری کمیٹیوں کی تیار شدہ پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے ،مویشیوں کی خوراک کی قیمت کم از کم ایک سال کے لیے مستحکم رکھی جائے ،ڈیری صنعت سے منسلک اجناس کی بر آمدگی پر پابندی عائد کی جائے اور اجناس کی درآمد پر ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔

یہ مطالبہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسو سی ایشن کے کنونشن سے خطاب میں مقررین نے کیا۔کونشن سے ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر ،ڈاکٹر طارق جاوید، اکبر گجر،اسمال انڈسٹریز کے ہارون میمن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں فارمرز کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں یہ مطالبہ کیا کہ ڈیری صنعت کی مصنوعات میں زہریلے اثرات کو چیک کرنے کے لیے لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے ،سندھ میں بجلی کا ٹیرف زرعی بجلی کے ٹیرف کے برابر کی جائے ،وزارت لائیو اسٹاک اعلیٰ نسلوں کی بھینسوں کے بچوں کو پالنے کا انتظام کرے اور مویشیوں کے لیے تمام ویکسین اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت اعلیٰ نسلوں کی بھینسوں کی افزائش کے لیے محکمے کو فعال بنائے ،ڈیری فارم سے گوبر ،فضلہ او ر مردہ جانوروں کو اٹھانے ،نالوں کی صفائی کے لیے ویٹرنری سروسز ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ، اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی اسمگلنگ روکنے پر عمل درآمد کیا جائے ،کراچی کے مضافاتی علاقوں میں مویشیوں کو پالنے اور افزائش کے لیے زرعی زمین فراہم کی جائے ، گوبر کو ضائع کرنے کے بجائے اس سے گیس او ر بجلی پیدا کی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات