’’فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہاکچھ نہیں موج ہے در یا میں بیرون دریا کچھ نہیں‘‘

جمعرات 26 مئی 2016 22:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے تربیت مکمل کرنے والے ٹیوٹا اساتذہ میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی تعمیر اور قدرتی آفات کے دوران پاک افواج کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا- وزیر اعلی تقریب میں موجود وائس چیف آف ایئر سٹاف، ایئرمارشل سعید ایم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2010ء کے سیلاب کے دوران کے میرے ساتھی ہیں اور انہوں نے پانی میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے جو تعاون کیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا - وزیر اعلی نے کہا کہ میرے طیارے کو ایک مرتبہ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور میرا طیارہ حادثہ سے بال بال بچا - اﷲ تعالی کی مہربانی کے بعد ایئر فورس کی کاوشوں سے ہی میرا طیارہ حادثے سے بچا تھا-وزیر اعلی نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی تعمیر کے پروگرام میں ’’میں‘‘ کی روش ترک کر کے ’’ہم‘‘کی روش اپنانا ہو گی اور اجتماعی کاوشوں سے ہی ملک کو ترقی و خوشحال کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے - اس موقع پر وزیر اعلی نے علامہ اقبال ؒ کا یہ شعر پڑھا۔

(جاری ہے)

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہاکچھ نہیں موج ہے در یا میں بیرون دریا کچھ نہیں وزیر اعلی نے اپنی تقریر کا اختتام اس امید پر کیا کہ انشاء اﷲ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا اور دنیا کے نقشے پر عظیم طاقت بن کا ابھرے گا-