انسداد ڈینگی کے لیئے تمام متعلقہ محکمے بلا تعطل سرگرمیاں جاری رکھیں،ڈی سی او راولپنڈی

جمعرات 26 مئی 2016 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء ) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیئے تمام متعلقہ محکمے بلا تعطل سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ ڈینگی کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے میں مدد حا صل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق جاری انسداد ڈینگی اقدامات سے مزید بہتر نتائج برآمد ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کے لیئے ڈینگی لاروا کی برآمدگی اور تلفی انتہائی ضروری ہے ․ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات کی کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت , کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی․ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اے ڈی سی (جی ) عمران قریشی ، اے ڈی سی عارف رحیم , اسسٹنٹ کمشنر ز رعنا حمید , ڈاکٹر ستائش,ملیحہ جمال، ای ڈی او ہیلتھ رانا ارشد صابر ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب نجیب اسلم ، ای ڈی او زراعت شاہد سجاد، ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ عرفان قریشی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اس موقع موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود نے کہاکہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیئے زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ شہری ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی سے محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے محکمہ خوراک او ر اوقاف کے نمائندہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ایکٹیوٹی کو مزید بہتر بنا کر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :