حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے 800ارب ڈالر کے مختلف منصو بو ں پر کام کر رہی ہے
دو سال کے اندر بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ جائے گی ، گیس کی کوئی قلت بھی ختم ہو جا ئے گی ،ملک کے انرجی مکس میں گیس کا حصہ50 فیصد ہے، گیس درآمد کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 26 مئی 2016 22:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے 800ارب ڈالر کے مختلف منصو بو ں پر کام کر رہی ہے ، دو سال کے اندر بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ جائے گی اور ملک میں گیس کی قلت بھی ختم ہو جا ئے گی جس سے تعمیر اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،ملک کے انرجی مکس میں گیس کا حصہ پچاس فیصد ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں اکہتر کنووں سے گیس نکالی گئی ہے مگر پیداوار میں اضافہ نہیں ہو سکا کیونکہ اس دوران کئی پرانی گیس فیلڈر اپنی طبعی مدت پوری کر گئیں اسلئے گیس درآمد کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
آر ایل این جی پر چلنے والی سی این جی کو ہر حال میں پٹرول سے سستا رکھا جائے گا ورنہ چار سو پچاس ارب کی یہ صنعت چل ہی نہیں سکتی۔(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی(یو جی ڈی سی) جسے پاکستان میں گیس درامد اور فروخت کرنے کا پہلا لائسنس ملا ہے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان، ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم، یو جی ڈی سے کے چئیرمین برگیڈئیر (ر) افتخار، سی ای او غیاث پراچہ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عابد حیات، پٹرولیم ڈیلزر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان اور دیگر موجود تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک سے توانائی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا رہا ہے اور اسی لئے بجی شعبہ کو گیس کی درامد اور فروخت کا لائسنس جاری کیا گیا ہے جس سے اس شعبہ میں مزید کمپنیوں کے آمد کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے بھاری زرمبادلہ خرچ کر کے دس لاکھ ٹن یوریا درامد کی تھی جبکہ امسال پندرہ لاکھ ٹن یوریا کاسرپلس سٹاک موجود ہے جو توانائی کی بہتر ہوتی صورتحال کا سبب ہے جس کی بنیادی وجہ ایل این جی کی درآمد ہے۔ پنجاب میں صنعتیں اور سی این جی سٹیشن گیس نہ ملے کے سبب بند تھے مگر اب صورتحال بدل گئی ہے جس سے لاکھوں افراد کو روزگار ملا ہے اور اسی لئے حکومت جلد از جلد مزید ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ تھر کول سے بھی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ سال رواں میں یورو معیار کا ایندھن پاکستان میں دستیاب ہو گا جو حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی ہو گی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالرؤف عالم، برگیڈئیر (ر) افتخارنے حکومت اوروزیر پٹرولیم کو توانائی بحران میں کمی لانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر رؤف عالم نے اسے اہم پالیسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کا مسئلہ حل ہونے سے جی ڈی پی میں دو فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔، غیاث پراچہ نے کہا کہ پنجاب میں ایل این جی کے زریعے سی این جی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ، عبدالسمیع خان اور دیگر مقررین نے نئے ٹرمینلز کی فوری تعمیراور ایل این جی پائپ لائن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ کی شمولیت سے صارفین کو سستی گیس اور بہتر سروس ملے گی جبکہ مسابقت کی وجہ سے حکومت کی گیس کمپنیوں کی کارکردگی بھی بہتر ہو جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.