چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 30 ارب ڈالر کے منصوبے عملد رآمد کے مرحلے میں ہیں،پولیس کے محکمے اور جامعات کو اسلام آباد پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے تربیت کے کورس بنانے چاہئے ،تکنیکی کمیٹی اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرے ، پولیس میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے یہ تربیتی کورس ضروری ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابیجنگ فورم کے اختتامی اجلاس اوراسلام آباد پولیس کے تربیتی کورس سے خطاب

جمعرات 26 مئی 2016 22:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چھیالیس ارب ڈالر میں سے تیس ارب ڈالر کے منصوبے عملد رآمد کے مرحلے میں ہیں،پولیس کے محکمے اور جامعات کو اسلام آباد پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے تربیت کے کورس بنانے چاہئے ،تکنیکی کمیٹی اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرے ، پولیس میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے یہ تربیتی کورس ضروری ہے۔

وہ جمعرات کو بیجنگ فورم اسلام آباد کے اختتامی اجلاس سے خطاب اوراسلام آباد پولیس کے لئے تربیتی کورس بنانے کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے لئے ایسے تربیتی کورس بنائے جائیں جس کے زریعے نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کیا جا سکے اور معاشروں کو انتہا پسندی سے پاک کرنیکے لئے پولیس معاون ثابت ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے جامعات کے لئے کیمپس پولیس بنانے کی بھی تجویز دی۔

دریں اثناء نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی و سائنس میں بیجنگ فورم اسلام آباد کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چھیالیس ارب ڈالر میں سے تیس ارب ڈالر کے منصوبے عملد رآمد کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو اس سلسلے میں آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ حکومتوں کی بجائے اس میں نجی شعبے کی سرمایہ کار ی ہے۔انہوں نے کہا بیجنگ فورم کی سفارشات چین پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے اور اقتصادی راہداری پر عمل در آمد کرنے کے لئے لائحہ عمل کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔(