امریکی ڈرون حملے پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے،قومی سلامتی کے ہر معاملے پر وہ خاموش ہوجاتے ہیں، کیا وزیراعظم کی لندن یاترا قومی سلامتی سے زیادہ اہم ہے،ہم امریکہ کے دوست ہیں،غلام نہیں ،وزیراعظم پانامالیکس پر قوم سے خطاب کرسکتے ہیں تو قومی سلامتی پر کیوں نہیں

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولانا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مئی 2016 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے،قومی سلامتی کے ہر معاملے پر وزیراعظم خاموشی اختیار کرلیتے ہیں، کیا وزیراعظم کی لندن یاترا قومی سلامتی سے زیادہ اہم ہے،ہم امریکہ کے دوست ہیں،غلام نہیں ،وزیراعظم پانامالیکس پر قوم سے خطاب کرسکتے ہیں تو قومی سلامتی پر کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں ملکی سلامتی پر واضح موقف اختیار کیا ہے،آخر کیا وجہ ہے کہ وزیراعظم قومی سلامتی پر واضح موقف اختیار نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے،قومی سلامتی کے ہر معاملے پر وزیراعظم خاموشی اختیار کرلیتے ہیں، کیا وزیراعظم کی لندن یاترا قومی سلامتی سے زیادہ اہم ہے،ہم امریکہ کے دوست ہیں،غلام نہیں ،وزیراعظم پانامالیکس پر قوم سے خطاب کرسکتے ہیں تو قومی سلامتی پر کیوں نہیں۔