Live Updates

1.394ارب ڈالرکا قرضہ لیکر حکمرانوں نے ملک کو ’’مقر وضستان ‘‘بنا دیا ہے‘حکمران قرضہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے نہیں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کیلئے لے رہے ہیں‘یوٹیلٹی سٹورز کے محکمے میں71کروڑ40کی کر پشن حکمرانوں کے کر پٹ ہونے کی ایک اور تصد یق ہے ‘پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی اور احتساب کا قیام ضروری ہے ورنہ عام آدمی مہنگائی ‘بے روزگاری ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتا

سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدی محمدسرور کی تقر یب کے بعد میڈیا سے بات چیت

جمعرات 26 مئی 2016 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدی محمدسرور نے کہا ہے کہ تین سالوں میں 1.394ارب ڈالرکا قرضہ لیکر حکمرانوں نے ملک کو ’’مقر وضستان ‘‘بنا دیا ہے ‘حکمران قرضہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے نہیں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کیلئے لے رہے ہیں‘یوٹیلٹی سٹورز کے محکمے میں71کروڑ40کی کر پشن حکمرانوں کے کر پٹ ہونے کی ایک اور تصد یق ہے ‘پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی اور احتساب کا قیام ضروری ہے ورنہ عام آدمی مہنگائی ‘بے روزگاری ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتا ۔

جمعرات کے روز لاہور میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں سابق گور نر پنجاب چوہدی محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نے کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے حقیقت میں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گر م ہے اور تین سال گزرنے کے باوجود (ن) لیگ کی حکومت ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے سیکنڈلز بھی عام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں ا ٓنے سے پہلے ملک کو قر ضوں سے نجادت دلانے کا وعدہ کیا مگر آج ہر پاکستانی 1لاکھ20ہزار سے زائد کا مقر وض ہے اور صرف 2013سے2016تک (ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی بنکوں سے 1.394ارب ڈالرز کا قر ضہ لیا اور ملک کا مجموعی قر ضہ 5ہزارارب روپے سے بھی زائد ہو چکا ہے اور نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو مقر وضستان بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب لازم ہو چکا ہے اور سب کا آزادنہ احتساب ہونا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات