ڈی سی پشین حافظ محمد طاہر اور تحصیل دار رفیق ترین اسلام آباد منتقل

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مئی 2016 21:54

ڈی سی پشین حافظ محمد طاہر اور تحصیل دار رفیق ترین اسلام آباد منتقل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء) ڈی سی پشین حافظ محمد طاہر اور تحصیل دار رفیق ترین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم جمعرات کی صبح گرفتار ہونے والے افسران ڈی سی پشین حافظ محمد طاہر اور تحصیل دار رفیق ترین کولے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں افسران کو ایف آئی اے نے پشین سے گرفتار کیا تھا۔ دونوں گرفتار افسران کو پی کے 352 کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں افسران کی جانب سے نوشکی میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :