بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا 10 واں کانووکیشن کل شروع ہو گا،صدر ممنون حسین مہمان خصوصی ہوں گے

11644 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی

جمعرات 26 مئی 2016 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی( آئی آئی یو آئی) کا 10 واں کانووکیشن کل 28 مئی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گا، صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی ہوں گے،11644 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی، کانووکیشن میں یونیورسٹی کی کمپیوٹر فیکلٹی، مکینیکل انجینئر اور اسلام اینڈ گلوبل میڈیا سنٹر کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

جمعرات کو یہاں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سعودی صدر پروفیسر احمد یوسف الدروش نے کہا کہ طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے، اس وقت تک یونیورسٹی کی چار فیکلٹیز ہیں جن میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد 30ہزار سے زائد ہے، دعوۃ اور شریعہ اکیڈمی یونیورسٹی کے اہم شعبے ہیں، دین یاور روایتی تعلیم دینے والی دنیا کی اہم یونیورسٹی ہے،کمپیوٹر اور مکینیکل انجینئر فیکلٹی بھی شروع کی جا رہی ہے جبکہ اسلام اور گلومیڈیا سنٹر کا بھی آغاز ہو رہا ہے، یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کے منصوبہ پر بھی پیش رفت جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب سے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 28 مئی سے یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن منعقد ہو گا، یونیورسٹی کے قیام سے اب تک کل 38002 ڈگریوں کا اجراء ہو گا، جن میں سے 5620 طلبہ اور 6024طالبات کو جاری کی جائیں گی، ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں 629 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 110پی ایچ ڈیز،159ایم فل،3840 ماسٹرز6096بیچلرز ڈگریاں حاصل کریں گے، ایک دن طلبہ اور ایک دن طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔(

متعلقہ عنوان :