سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کا 17 جون کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان
دھرنے کی قیادت ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے، ضلعی حکومت کو آگاہ کر دیا، تمام جماعتیں شریک ہوں گی 2سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا، صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، عوامی تحریک کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے عمران خان، سراج الحق، راجہ ناصر عبا س و دیگر مرکزی رہنماؤں کو دعوت دیدی
جمعرات 26 مئی 2016 21:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں 17 جون کو مال روڈ لاہور پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیااور بتایا کہ دھرنے کی قیادت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔مال روڈ پر احتجاج کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تروایح اور سحری بھی مال روڈ پر ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائیگا۔دھرنے میں شرکت کیلئے عمران خان، سراج الحق، راجہ ناصر عبا س ،صاحبزادہ حامد رضاو دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دے دی ہے۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق، فیاض وڑائچ، نوراﷲ صدیقی، ساجد بھٹی ،جواد حامد ،جی ایم ملک ،راجہ زاہد و دیگر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.