کور کمیٹی کا اجلاس ‘ تحریک انصاف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا
پانامہ لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا پوری شدومد سے اٹھائے رکھنے‘ پارلیمان‘عدالت‘الیکشن کمیشن اور عوامی اجتماعات سمیت ہر فورم سے حکومت پر تحقیقات کیلئے دبا بڑھانے کا فیصلہ ٹی او آرز کمیٹی میں بھی پوری توجہ اور سنجیدگی سے قانون سازی میں کردار اداکیا جائیگا، ملک میں عوام مہنگائی اور غربت میں پس رہے ہیں‘ حکومت روزانہ کی بنیاد پر چھ ارب روپے کے قرضے لے رہی ہے ، موجودہ حالات میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ قابل شرم ہے‘ (ن) لیگ کو پانامہ لیکس کے معاملے سے کسی صورت بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا ،چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کا پارٹی کی کور کمیٹی سے خطاب
جمعرات 26 مئی 2016 21:43
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) تحریک انصاف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیاجبکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا پوری شدومد سے اٹھائے رکھنے‘ پارلیمان‘عدالت‘الیکشن کمیشن اور عوامی اجتماعات سمیت ہر فورم سے حکومت پر تحقیقات کیلئے دبا بڑھانے کا فیصلہ ‘ٹی او آرز کمیٹی میں بھی پوری توجہ اور سنجیدگی سے قانون سازی میں کردار اداکیا جائیگا۔
جمعرات کوتحر یک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی صدارت منعقد ہوا جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان تر ین ‘شاہ محمودقر یشی ‘نعیم الحق اور اسد عمر سمیت دیگر قائدین اسلام آبا د جبکہ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ’اعجاز احمد چوہدری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شر یک ہوئے اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ شاہ محمودقر یشی نے شر کاء کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری کے حوالے سے اب تک پارلیمانی کمیٹی میں ہونیوالی بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا ہے اجلاس میں کہا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر تے ہیں کہ تحر یک انصاف کاکوئی رکن پارلیمنٹ اضافہ شدہ تنخواہ نہیں لے گادوسری طرف ارکان کو بھی اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ اضافہ شدہ تنخواہ نہ لیں اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں عوام غربت اور محرومی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت روزانہ کی بنیاد پر6 ارب کے قرضے لے رہی ہے ملکی معاشی صورتحال اور غریب عوام کی محرومیاں اراکین اسمبلی کے شاہانہ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا پوری شدومد سے اٹھائے رکھنے ‘پارلیمان‘عدالت‘الیکشن کمیشن اور عوامی اجتماعات سمیت ہر فورم سے حکومت پر تحقیقات کیلئے دبا بڑھانے کا فیصلہ ٹی او آرز کمیٹی میں بھی پوری توجہ اور سنجیدگی سے قانون سازی میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں عوام مہنگائی اور غربت میں پس رہے ہیں‘ حکومت روزانہ کی بنیاد پر چھ ارب روپے کے قرضے لے رہی ہے ان حالات میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ قابل شرم ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.