مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے

جمعرات 26 مئی 2016 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 8 روز کے لئے 5.79 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 209 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 231 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 10 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔