الیکٹرانک سٹامپ پیپر کا اجرا ء پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے‘ڈاکٹر عمر سیف

پہلے دن ضلع گوجرانوالہ میں22لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سٹامپ پیپر پنجاب بینک سے فروخت ہوئے، جعل سازی ، فراڈاور حکومتی خزانہ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہوگا‘اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 مئی 2016 20:45

الیکٹرانک سٹامپ پیپر کا اجرا ء پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے‘ڈاکٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک سٹامپ پیپر کے اجرا سے پنجاب میں شفافیت کے حوالے سے نئے باب کا اضافہ ہوا ہے جس سے سٹامپ پیپر سے متعلقہ جعل سازی، دفاتر کے چکروں اور جائیداد کی خریدو فروخت کے فراڈکا خاتمہ ممکن ہوگا۔وہ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے پی آئی ٹی بی اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اشتراک سے شروع کیے گئے ای۔ سٹامپنگ پراجیکٹ کے تحت گوجرانوالہ سے آج پہلا ای۔ سٹامپ پیپرکامیابی سے جاری ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے گڈ گورننس کے ایجنڈے کی تکمیل کے علاوہ جعلی سٹامپ پیپر کی شکل میں سرکاری خزانے کو پہنچنے والے مالی نقصان کا ازالہ بھی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پہلے دن ضلع گوجرانوالہ میں پنجاب بینک نے22لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ای۔سٹامپ پیپر جاری کیے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے اپنی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے گوجرانوالہ کے کمشنر کیپٹن(ر) محمد آصف اور ڈی سی او عامر جان کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ منصوبہ مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ایک ہزار روہے سے زائد مالیت کے نان جوڈیشیل سٹامپ پیپر سرکاری خزانے سے ملتے تھے جن کے حصول کا طریقہء کار طویل اورپیچیدہ تھا جبکہ اہلکاروں کو رشوت دینے کی شکایات بھی تھیں۔

اسی طرح اسکی تصدیق کا عمل بھی مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر یہ پروگرام انہی خامیوں کو دور کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا جو الحمد ﷲ آج عملی شکل میں عوام کے سامنے ہے۔اب گھر بیٹھے آن لائن دیے گئے 32-A فارم میں اپنے کوائف اور جائیداد کی تفصیل درج کریں۔ مکمل شدہ درخواست کا پرنٹ لیں اوربینک آف پنجاب کی قریبی شاخ میں پیسے جمع کرا کے اصلی پرنٹ شدہ سٹامپ پیپر لے لیں اس طرح قبل ازیں دو تین دن میں ہونے والاکام شفاف طریقے سے محض 30منٹ میں ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ سہولت صرف گوجرانوالہ میں فراہم کی گئی ہے لیکن بہت جلد پورے پنجاب کے عوام اس مستفید ہو رہے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :