پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ چار روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے

جمعرات 26 مئی 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ چار روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ وہ اپنے دورہ کے دوران اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ جنوبی افریقہ کی بحری فوج کے سربراہ کی دعوت پر جوہانسبرگ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفیر نجم الثاقب اور جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام نے جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ ایڈمرل ذکاء اﷲ جنوبی افریقہ کی بحریہ، نیشنل ڈیفنس فورس اور فضائیہ کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہیں باہمی دفاعی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :