ایل این جی کی درآمد ،ترسیل کیلئے 8کھرب کی لاگت سے نیا ٹرمینل اور گیس پائپ لائن بچھا رہی ہے‘ شاہد خاقان عباسی

2018ء میں ملک میں بجلی ، گیس اضافی مقدار میں دستیاب ہونگی،رواں سال یورو ٹو ڈیزل بھی ملنا شروع ہو جائیگا‘ وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل

جمعرات 26 مئی 2016 20:17

ایل این جی کی درآمد ،ترسیل کیلئے 8کھرب کی لاگت سے نیا ٹرمینل اور گیس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں یورو ٹو ڈیزل بھی ملنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 2018ء میں ملک میں بجلی اور گیس اضافی مقدار میں دستیاب ہوں گی،حکومت ایل این جی کی درآمد اور ترسیل کیلئے 8کھرب روپے کی لاگت سے نیا ٹرمینل اور گیس پائپ لائن بچھا رہی ہے،رواں سال ملک میں یورو ٹو ڈیزل بھی ملنا شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی بحران سمیت کئی چیلنجز کا جامع حکمت عملی سے حل نکالا۔ 2018ء میں ملک سے توانائی بحران ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دس لاکھ ٹن کھاد درآمد کی گئی تھی مگر اس سال ملک میں 15لاکھ ٹن کھاد اضافی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کی طرف سے ایل این جی کی درآمد تاریخی اقدام ہے امید ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی توجہ دیں گی۔ موجودہ حکومت ایل این جی کی درآمد اور ترسیل کیلئے 8کھرب روپے کی لاگت سے نیا ٹرمینل اور گیس پائپ لائن بچھا رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ رواں سال ملک میں یورو ٹو ڈیزل بھی ملنا شروع ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :