نوجوانوں کو اچھا شہری بنانے ،کردار سازی میں پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، ممنون حسین

جمعرات 26 مئی 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اچھا شہری بنانے اور ان کی کردار سازی میں پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، سکاؤٹس کو کمیونٹی کے فروغ میں مفید اور معاون ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن راحیلہ حمید خان درانی کی طرف سے جمعرات کو ایوان صدر میں دی گئی پریذنٹیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو اپنی مالیاتی ضروریات پورا کرنے کیلئے خود کو مناسب طور پر ازسرنو استوار کرنا چاہئے۔ صدر نے ایسوسی ایشن کو اس کے انسانی ہمدردی مشن اور مقاصد کے حصول کی پیروی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین لایا۔

متعلقہ عنوان :