اخوت“ کا کم وسائل یافتہ اورسپیشل بچوں کیلئے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کے اعزاز میں عشائیہ
اچھی سوچ سے انقلاب برپا ہوا کرتے ہیں ،ضرورت سے زائد دولت بھی انسان کیلئے امتحان ہے ،ڈاکٹر اظہار الحق‘ امجد اسلام امجد
جمعرات 26 مئی 2016 19:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء ) معروف سماجی تنظیم ”اخوت“ کے زیر اہتمام گزشتہ روز پنجاب سول آفیسر میس جی او آر میں کم وسائل یافتہ اورسپیشل بچوں کیلئے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر امجد اسلام امجد تھے ‘پروگرام کی صدارت اخوت کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کی جبکہ سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کی صدر مسز سائرہ طاہر ‘ جنرل سیکرٹری ائیر مارشل(ر)خورشیدانور مرزا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کی صدر مسز سائرہ طاہر نے ادارہ ہذا کے بارے بریفنگ دی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ گزشتہ 15سال سے کم وسائل یافتہ اور گونگے بہرے بچوں کوکمپیوٹر پروگرام اور پروفیشنل سکلز کی تربیت دے رہا ہے جبکہ ان کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ان کی ملازمت کیلئے بھی مدد کرتا ہے اور اس وقت بہت سارے بچے نہ صرف بر سر روزگار بھی ہیں بلکہ وہ اپنے خاندان پر بوجھ بننے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
ڈاکٹر اظہار الحق اور امجد اسلام امجد نے کہا کہ اس وقت پوری دنیامیں ٹیکنیکل تربیت دی جارہی ہے تا کہ ہر کسی کے پاس تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر بھی ہو لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا ٹرینڈ نہیں ہے۔ اچھی سوچ سے انقلاب برپا ہوا کرتے ہیں اور ضرورت سے زائد دولت بھی انسان کیلئے ایک امتحان ہے اور اگر وہ اسے فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرتا ہے تو یہ اسکی امتحان میں کامیابی ہے۔انہوں نے سوسائٹی فار ایجو کیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اس وقت محدود وسائل کے باوجود بہت بڑا کام کر رہا ہے کسی ایک انسان کو انسان بناناپوری نسل کوبنانے کے مترادف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.