سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

جمعرات 26 مئی 2016 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے خالد لانگو کا نام سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے کیس میں انکشافات کے بعد شامل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا نام وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی خصوصی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ خالد لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا تھا خالد لانگو کے خلاف سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی جانب سے انکشافات کئے تھے جس کے بعد انہیں نیب نے گرفتار کر لیا تھا تاہم اب نیب کی درخواست وزیر داخلہ چودھری نثار نے خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی ہے نیب کوئٹہ نے وزیر داخلہ کو درخواست میں بتایا کہ خالد لانگو پر کرپشن کے بے شمار الزامات ہیں اور دوران تفتیش ان سے مزید انکشافات کی امید ہے اس لئے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :