پروین رحمان قتل کیس،ملزم کے ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع

جمعرات 26 مئی 2016 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) انسداددہشت گردی کی عدالت میں ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران پولیس نے مرکزی ملزم رحیم سواتی کو عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایا کہ ملزم اے این پی کاسابق کونسلر اورمقامی رہنماء ہے،ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر3مارچ 2013کوپروین رحمان کوقتل کیا،ملزمان اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی دوایکڑزمین پرقبضہ کرناچاہتے تھے،ملزم رحیم سواتی نے دوران تفتیش قتل کااعتراف کیاہے،پولیس کی استدعاپرعدالت نے ملزم کی 30مئی تک پولیس ریمانڈ میں توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :