صوبائی محکمہ تعلیم نے 19 مئی 2016 کو موسم ِگرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا

جمعرات 26 مئی 2016 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سند ھ ڈاکٹر مسنوب حسین صدیقی کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے 19 مئی 2016 کو موسم ِگرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔ اس حکم پر عمل کرانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول نے 3 انسپیکشن کمیٹی تشکیل دی اور 20 مئی کو کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق 46 نجی اسکولز کھلے پائے گئے ان نجی تعلیمی اداروں کو خلاف ورزی پروضاحتی نوٹس جاری کئے گئے اور اسکول کھولنے کے اسباب جاننے کی وضاحت طلب کی گئی کہ گورنمنٹ کے احکامات کو کیوں نہیں مانا گیا جس میں سے 27 اسکولوں کے وضاحتی جواب ڈائریکٹر کو موصول ہو گئے ہیں ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سند ھ نے جن اسکولوں کے جوابات موصول ہوگئے ہیں ان کے پرنسپل / ایڈمنسٹر کو 27اور28 مئی کواپنے دفتر بلایا ہے تاکہ انکو سنا جاسکے جن میں میمن بوائز سیکنڈری اسکول، میٹروپولیٹن سیکنڈری اسکول ، احمد باوانی اکیڈمی سیکنڈری ، کریسینٹ بحریہ سیکنڈری اسکول ، S.A.J اکیڈمی سیکنڈری اسکول ، ہیپی ہوم کیمبرج اسکول "O" لیول ، گارڈز پبلک سیکنڈری اسکول ، بھٹائی فاؤنڈیشن سیکنڈری اسکول ، دی بیسٹ لرننگ ہاؤس سیکنڈری اسکول ،البر انگلش سیکنڈری اسکول ، دی کینٹ سٹی سیکنڈری اسکول ، نیو جنریشن ہائی اسکول ، B.M.B ٹوڈلر گرلز سیکنڈری اسکول ، حق اکیڈمی ”O&A “ لیول ، کراچی پبلک سیکنڈری اسکول ، ہیپی پیلس سیکنڈری اسکول ، کرک ویو اکیڈمی (قیوم آباد) ، کرک ویو اکیڈمی (لکھنو سوسائٹی) ، کرک ویو اکیڈمی (دارالسلام سوسائٹی) ، ماریا میلینیم ہائی اسکول ، دی اکیڈمی "O" لیول نیو جنریشنز سیکنڈری اسکول ، کیمبرج پبلک سیکنڈری اسکول ، اقراء حفظ بوائز سیکنڈری اسکول ، اقراء حفظ گرلز سیکنڈری اسکول،ہیرکس سیکنڈری اسکول، دی انڈس سیکنڈری اسکول سسٹم ، شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جن نجی تعلیمی اداروں کے جواب ابھی تک موصول نہیں ہوئے انہیں یاد دہانی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بھی 28 مئی تک اپناموقف جمع کروائیں تاکہ اس مسئلے کا قانون کے مطابق حل کیا جائے ۔یاد رہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات معصوم بچوں کو سخت گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے کی گئی تھی تاکہ والدین بچوں کو بحفاظت اپنے گھروں میں رکھ سکیں صوبائی محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرس نے سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :