وزیراعظم ، زرداری کے ساتھ میثاقِ کرپشن کرنے لندن گئے ، امریکی ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،لوٹ مار گروپ نے سیاست اور ملک کو ہائی جیک کررکھا ہے، بھارت پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے‘ بھارت کے بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران کے ساتھ بڑھتے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 مئی 2016 19:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف زرداری کے ساتھ میثاقِ کرپشن کرنے لندن گئے ہیں امریکی ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیلوٹ مار گروپ نے سیاست اور ملک کو ہائی جیک کررکھا ہے بھارت پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے بھارت کے بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران کے ساتھ بڑھتے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔

وہ جمعرات کو یہاں سنی اتحادکونسل فیصل آباد کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی مہربانی سے کمائی گئی دولت بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

سیاست کے فرعون احتساب کے شکنجے میں ضرور آئیں گے دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا ئے نئے بجٹ میں بڑے افسروں کی تنخواہیں کم اور چھوٹے سرکاری افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہا کہ اس وقت پاکستان میں جمہوریت نہیں ایک خاندان کی بادشاہت قائم ہے ریاستی فیصلے کابینہ اور پارلیمنٹ کے بجائے شریف خاندان میں ہوتے ہیں شریف خاندان کا ہر فرد اقتدار میں شامل ہے ن لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہے موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک غیر محفوظ ہو گیا ہے ن لیگ کی حکومت کا ہر دن پاکستان کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے سپریم کورٹ جہلم میں افتتاح سے پہلے ہی گرنے والے ٰپل کے معاملہ کا نوٹس لے۔