موجودہ حالات کے تناظر میں جمہوری استحکام کیلئے تمام اختلافی امور باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے
سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی کابیان
جمعرات 26 مئی 2016 19:24
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اﷲ خان جمالی نے موجودہ حالات کے تناظر میں جمہوری استحکام کے لئے تمام اختلافی امور باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ جمعرات کو راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم پاکستان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری یحیی منور اور ایم پی اے راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ راولپنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران قومی و سیاسی امور ، ملکی صورت حال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میر ظفر اﷲ خان جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حالات کے تناظر میں جمہوری استحکام کے لئے تمام اختلافی امور باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور قومی سیاست میں ڈاکٹر جمال ناصر اور ان کے اہل خانہ کی خدمات کو سراہا انہوں نے مادر ملت فاطمہ جناح کے سیاسی رفقاء کے طور پر ڈاکٹر جمال ناصر کے والدنثار احمد نثار کے ساتھ اپنی سیاسی رفاقت اور جمہوریت کے لئے جدو جہد کا بھی ذکر کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.