علامہ زبیر ظہیر نے میٹرواورنج ٹرین کیخلاف بولنے والوں کو ’’ عوامی دشمن ‘‘قرار دیدیا

اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے اورنج میٹر وٹرین کے منصوبے کی مخالفت کر رہی ہیں، قوم ایسی اپوزیشن جماعتوں کا گھیراؤکر یگی ‘(ن) لیگ کی حکومت کے ترقی اور خوشحالی کیلئے کئے گئے اقدامات قومی امنگوں کی ترجمانی ہے ، آئینی مدت پوری کرنا منتخب حکومت کا آئینی و قانونی حق ہے سر بر اہ تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان علامہ زبیر احمد ظہیرکا پریس کانفر نس سے خطاب

جمعرات 26 مئی 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے میٹرواورنج ٹرین کیخلاف بولنے والوں کو ’’ عوامی دشمن ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے اورنج میٹر وٹرین کے منصوبے کی مخالفت کر رہی ہیں قوم ایسی اپوزیشن جماعتوں کا گھیرا?کر یگی ‘صرف اشر یفہ کو نہیں عام آدمی کو آرام دہ ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کا حق ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت نے لاہور سمیت پورے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جواقدامات کئے ہیں وہ قومی امنگوں کی ترجمانی ہے‘ (ن) لیگ کی منتخب حکومت کا آئین اور قانونی حق ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں اور ملک میں بروقت ہی انتخابات ہونے چاہیے۔

وہ جمعرات کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مکمل حق ہے وہ سیاست کر یں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے آوازبلند کر یں گے مگر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اپوزیشن عوامی مفادات کے منصوبے کو بھی اپنی سیاست کی نظر کر دیں ایساکسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو بھی اپوزیشن جماعتیں میٹر و اورنج ٹرین کی مخالفت کر رہی ہے وہ عوام دشمن ہیں اور ایسے جماعتوں کے خلاف عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ انکے خلاف احتجاج کر یں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشر یف کی قیادت میں پنجاب اور پورے ملک میں حکومت جو اقدامات کر رہی ہے پوری قوم انکو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں تحر یک تحفظ حر مین شریفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ عوام جمہو ریت کیساتھ ہے اور جو لوگ اقتدار میں آنے کے لیے چور راستہ اختیار کر نا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے اور (ن) لیگ کی منتخب حکومت کا آئین اور قانونی حق ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں اور ملک میں بروقت ہی انتخابات ہونے چاہیے جبکہ اس موقعہ پر اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :