آرمی چیف سے برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیم کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 مئی 2016 19:22

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیم کے وفد نے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کو ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیم کے وفدنے پاکستان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت میجر جنرل سائمن پورٹر نے کی ۔وفد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔آرمی چیف راحیل شریف بھی برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز کے فارغ التحصیل ہیں۔ برطانوی وفدنے نیشنل یونیورسٹی کے صدر جنرل نذیر بٹ اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے بھی ملاقات کی۔برطانوی وفد نے دفاع اورسیکیورٹی سے متعلق اہم اداروں کے بھی دورے کئے۔

متعلقہ عنوان :