سیکرٹری پرائمر اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں صحت کے شعبہ میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 26 مئی 2016 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے ہدایت کی ہے کہ پوسٹ گریجوایشن مکمل کرنے والے تمام میڈیکل آفیسرز کی بطور کنسلٹنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں تعیناتی یقینی بنائی جائے،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت میں شروع کئے گئے نئے اقدامات اور سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے نگرانی اور فالو اپ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے یہ بات یہاں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر میں جاری اقدامات اور نئی سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید،پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ کے ڈائریکٹر محمد خان رانجھا،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عدنان ظفر اور تمام شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ترقیاتی سکیموں اور اقدامات پر عملدرآمد کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ سال نان ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں نرسز کے داخلوں کی فہرست این ٹی ایس ٹیسٹ کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ فائنل کرے گا۔ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت سے ایک سو سینئر میڈیکل آفیسرز/ میڈیکل آفیسرز 6 ہفتوں کی میڈیکو لیگل ٹریننگ کے لئے سلیکٹ کئے جائیں گے اور آئندہ مالی سال میں تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈیڈ ہاؤس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اجلاس میں اینستھیزیا ڈپلومہ کورس پروگرام شروع کرنے، صوبے میں فارماسیوٹیکل یونٹس کی انسپکشن، گریڈ18 سے 19 میں ڈاکٹروں کی ترقی کے معاملات،تمام کیڈر کے ڈاکٹرز کے لئے ایک جامع ٹرانسفر پالیسی کی تیاری،بائیومیڈیکل آلات کی تھرڈ پالیسی ویلیڈیشن اور دیگر معاملات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے میڈیکل سٹورز ڈپو کی ری ویمپنگ کی جائے گی جس کے لئے 90 ملین روپے کاPC-I تیار کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ترقی اور ان میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کی گئی سکیموں اور مختلف ہیلتھ پروگراموں اور بیماریوں کی روک تھام کے منصوبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :