ڈپٹی سیکرٹریزصغیراحمد،فضل الرحمان کی گریڈ19میں ترقی

جمعرات 26 مئی 2016 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے ڈپٹی سیکرٹریزصغیراحمداورفضل الرحمان کوگریڈ19میں ترقی دیدی۔پروموشن بورڈکا اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعیدکی صدارت میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ اجلاس میں ڈپٹی سیکریڑیز صغیراحمداورفضل الرحمان کوگریڈ19میں ترقی دینے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس سیکرٹری خزانہ شوکت علی،سیکرٹری ریگولیشن صالح طاہر،سیکرٹری سروسزفرحان عزیزخواجہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :