حکومت اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں کے معاملات میں دخل اندازی سے روکے، فقیر حسین صدربلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن

جمعرات 26 مئی 2016 17:19

حکومت اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر و ریٹائرڈ ڈی آئی جی فقیرحسین ،بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر فرحان خان نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں کے معاملات میں دخل اندازی سے روکیں صوبائی سطح پر کھیلوں کے معاملات کو صوبائی سپورٹس پالیسی 2009ء کی روشنی میں چلانے کے علاوہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم ایسوسی ایشنز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدایوب خان خلجی ، رشیدخان نورزئی اوردیگر سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 12جون 2013ء کو سپورٹس پالیسی کے مطابق محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ہوئے انتخابات میں میر شاہنواز مری صدر ، ڈی آئی جی (ریٹائرًڈ) ریاض احمد سیکرٹری اور ایوب خان خلجی خازن منتخب ہوئے اور سپورٹس پالیسی کے مطابق بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 11جون 2017کو ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کھیلوں سے وابستہ سابق سیکرٹری بلوچستان اولمپک محمد افضل اعوان جن کا تعلق ایتھلیٹکس کھیل سے وابستہ رہا ہے ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اس پر دس سال کی پابندی لگائی ہے اس لئے انکا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بلوچستان کے کھیلوں کے معاملات سے الگ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد سے افضل عوان مسلسل اسی کؤشش میں مصروف ہے کہ ایک متوازی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن قام کی جائے جس کے خلاف کھیلوں سے وابستہ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کیا اور معزز عداالت نے اس پر حکم امتناعی جاری کرکے افضل اعوان کی سربراہی میں ہونے والے غیرقانونی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کو روک دیا ۔

انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں کے معاملات میں دخل اندازی سے روکیں صوبائی سطح پر کھیلوں کے معاملات کو صوبائی سپورٹس پالیسی 2009ء کی روشنی میں چ لانے کے علاوہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم ایسوسی ایشنز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :