پاراچنار میں سپورٹس میلہ شروع ہوگیا

کرکٹ ، باسکٹ بال ، والی بال اور فٹ بال سمیت دیگر مختلف کھیلوں کی 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جمعرات 26 مئی 2016 17:19

پاراچنار میں سپورٹس میلہ شروع ہوگیا

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاراچنار میں سپورٹس میلہ شروع ہوگیا ، کرکٹ ، باسکٹ بال ، والی بال اور فٹ بال سمیت دیگر مختلف کھیلوں کی 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پانچویں گورنر سپورٹس میلے کا افتتاحی تقریب کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے جناح سول سٹیڈیم پاراچنار میں منعقد ہوا جس میں ایجنسی بھر سے مختلف کھیلوں کے80 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقربب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ پاراچنار شاہد علی نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کے خصوصی ہدایات پر تمام ایجنسیوں میں کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد قیام امن اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ کھلاڑیوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کھیلوں کے اس قسم انعقاد کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے مسائل کو بھی حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ افتتاحی تقریب میں پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی اکرام اﷲ خان مہمان خصوصی تھے جب کہ کرم ملیشیاء کے کمانڈنٹ کرنل عمر ملک ، دیگر افسران اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین ، کھلاڑیوں اور شائقین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :