کراچی کی ممتاز ٹیکنیکل جامعات کے طلباء و طالبات کاکے الیکٹر ک پاور پلانٹس کا دورہ

جمعرات 26 مئی 2016 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) کراچی کی ممتاز ٹیکنیکل جامعات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بن قاسم اور کورنگی میں واقع کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کا دورہ کیا۔ٹیکنیکل نوعیت کے یہ دورے کے الیکٹر ک کے اس ویژن کے مطابق ہیں جس کا مقصد انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کو عملی صنعتی معلومات فراہم کرنا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پریس کو جاری کردہ بیان کے مطابق NED، SSUET، نذیر حسین یونیورسٹی، سینٹ پیٹرس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بحریہ یونیورسٹی ، PIMSAT اور دیگرٹاپ رینکنگ اداروں سے تعلق رکھنے والے 350طلباء، طالبات اور اساتذہ نے ان ٹیکنیکل دوروں میں شرکت کی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا:”یہ ٹیکنیکل دورے معلومات میں شراکت کے پلیٹ فارم کا حصہ ہیں جو کے الیکٹرک نے انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کے ساتھ قائم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سن 2010سے اب تک 8,000 ہزار طلباء و طالبات کو ان ٹیکنیکل دوروں کے ذریعے تربیت دی جا چکی ہے۔ ہمارا مقصد اس شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ذریعے طلباء ، طالبات اور اساتذہ کوتازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔

ایسے دورے فارغ التحصیل ہونے والے انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کو عملی استعمال کی بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور یہ بات یقیناً ان کو پروفیشنل کیریئر میں فائدہ دے گی۔“کے الیکٹرک کے اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بحریہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کے طالب علم مہران علی نے کہا:”ہم نے ہر وہ چیز جو نظریہ کے طور پر پڑھی تھی، اس وقت تک پوری طرح نہیں سمجھ سکتے تھے جب تک اس کو عملی طور پر دیکھ نہ لیتے اور ہم کے الیکٹرک کے شکر گزارہیں کہ انہوں نے اس کے لیے ہمیں موقع فراہم کیا۔

میں تجویز کروں گا کہ انجینئرنگ کے تمام طلباء وطالبات جو پاور سیکٹر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں،ایسے دورے کریں۔“اس موقع پر طلباء وطالبات کو پلانٹس کا تفصیلی دورہ کرایا گیا جس کے دوران متعدد الیکٹریکل تنصیبات، کنٹرول روم اور مانیٹرنگ کے علاقے بھی دکھائے گئے۔طلباء و طالبات کو سیفٹی کے اقدامات اور دیگر قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی بتایا گیاجن پر ادارہ پوری طرح عمل کرتا ہے۔

PIMSATسے تعلق رکھنے والی انجینئرنگ کی طالبہ صوفیہ نے پاور پلانٹ کے دورے کے بارے میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا: ”کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشن I کا دورہ ایک زبردست تعلیمی تجربہ تھا جس کے دوران کے الیکٹرک کے انجینئروں نے ہمیں تفصیل سے ہر چیز کے بارے میں بتایا جو بلاشبہ ہمارے لیے انتہائی کارآمد ہے۔“ اساتذہ نے طلباء و طالبات کے فائدے کے لیے کے الیکٹرک کے وقت اور کوششوں کو سراہا۔ اساتذہ نے کے الیکٹرک کے ساتھ طویل المعیاد تعاون شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تاکہ انجینئرنگ کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو سہولت مہیا کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :