خزانہ لیکس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نیشنل پارٹی کیلئے اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا، حاجی عطاء اللہ بلوچ

جمعرات 26 مئی 2016 16:52

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) جمعیت علمائے اسلام کے سنیئر رہنما اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی عطاء اللہ بلوچ نے کہا کہ خزانہ لیکس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نیشنل پارٹی کے لیے کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ اقتدار میں رہے اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو سرکاری کرسیاں چھوڑ کر اپنے ایم پی ایز کو احتساب کے لیے پیش کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جے یو آئی کے رہنما حاجی عطاء اللہ بلوچ نے مذید کہا کہ پنجگور اس وقت ایک بہت بڑے صدمے سے گزر رہا ہے بس حادثے کے دوران ایک درجن کے قریب قیمتی جانین چلی گئیں اور چالیس کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بر سراقتدار جماعت جو خود کو قوم پرست اور بلوچ عوام کا خیرخواہ سمجھتی ہے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کسی قسم کا ہمدردی اور تعاوں نہیں کیا اور نہ حادثے کے روز زخمیوں کی عیادت کرنا گہوراکی انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو کرپٹ نہیں کہہ رہے بلکہ ان کے اپنے حکو متی ادارے نے انکے مشیر خزانہ کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا انہوں نے کہا کہ خزانہ لیکس کے تانے بانے یہیں نہیں رکھتے پردے کے پھیچے چھپے اصل کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جائے جو گڈگورنس کے دعوے کرتے تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس وقت حکومت میں ہے اور ان کے پاس اختیارات بھی ہیں ان کے خلاف کیسے شفاف احتساب ممکن ہوگا انھیں چائیے کہ اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو حکومتی عہدوں سے استعفی دے کر خود کو شفاف احتساب کے لیے پیش کردیں تب عوام یہ سمجھے گی کہ یہ واقعی اپنے قول کے پکے ہیں حاجی عطاء اللہ بلوچ نے کہا کہ جے یو آئی بلا امتیاز احتساب کا حامی ہے انہوں نے کہا کہ ناگ بس حادثے میں جان بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے جو اس وقت انتہائی کسمپرسی سے گزر رہے ہیں جلسے اور ریلیاں غم زدہ خاندانوں کے دکھوں کا مدوا نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :