ملک میں سٹیل میلٹنگ اور ری رولنگ کارخانے استعداد کی 30 فیصد پیداوار دے رہے ہیں،میاں اقبال طارق

جمعرات 26 مئی 2016 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن ( پی ایس ایم اے) کے چیئرمین میاں اقبال طارق نے حکومت سے درخواست کی ہے لوہے کی مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیاجائے،اس وقت ملک میں300 سٹیل میلٹنگ اور 500 ری رولنگ کارخانے کام کررہے ہیں جو اپنی پیداواری استعداد کے صرف 30 فیصد حصہ کے برابر پیداوار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت مقامی صنعت کی سرپرستی کرے تو یہ مقامی صنعتیں اپنی پیداوار بڑھا کر سٹیل اور لوہے کی مقامی طلب کو پورا کرنے کی استعداد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سٹیل اور لوہے کی مصنوعات کی درآمدات کی حوصلہ شکنی سے مقامی صنعت کو تحفظ حاصل ہوگا اور اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔