قومی کرکٹر ز نے رسہ کشی کے مقابلے میں آرمی ٹرینرز کو ہرا دیا

جمعرات 26 مئی 2016 15:41

قومی کرکٹر ز نے رسہ کشی کے مقابلے میں آرمی ٹرینرز کو ہرا دیا

ایبٹ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2016ء ) کرکٹ نہ سہی ،پاکستانی کرکٹرز کو ایک اور میدان میں کامیابی مل گئی ،کاکول میں فٹنس پر کام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے رسہ کشی کے مقابلے میں آرمی ٹرینرز کو ہرادیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کرنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی کیمپ کے اختتام پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور اس دوران انہوں نے پاک فوج کے ٹرینرزکے ہمراہ رسہ کشی کامقابلہ بھی کیا جس میں دونوں جانب سے خوب زور لگایا گیااور کھینچا تانی ہوئی، حیرت انگیز طور پر قومی کرکٹر ز نے آرمی ٹرینرز کو شکست دی،کامیابی پر کرکٹر ز خوشی سے پھولے نہ سمائے اور چھلانگیں لگاتے نظر آئے جبکہ ان کے آرمی ٹرینرز بھی ان کے ساتھ اس خوشی میں شریک ہوئے اور داد دی ۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر ز کی فٹنس بہتربنانے کے لیے انہیں پاک فوج کے ٹرینرز سے تربیت دلوائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :